تاحیات نا  اہلی کیس  کی سماعت آج، چیف جسٹس کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بینچ تشکیل 

تاحیات نا  اہلی کیس  کی سماعت آج، چیف جسٹس کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بینچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی سے متعلق درخواست پر بینچ تشکیل دے دیا۔آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ چلے گا یا الیکشن ایکٹ؟ عدالت نے سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا۔سپریم کورٹ نے میربادشاہ قیصرانی کیس میں تاحیات نااہلی سے متعلق نوٹس پر 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔عدالت عظمیٰ کا لارجر بینچ  آج دن ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے  تحریک انصاف کی لیول پلئینگ فیلڈ سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات میں عدم شفافیت اور سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع نہ ملنے کے  الزام کے ساتھ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، سپریم کورٹ کے پی ٹی آئی کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تین جنوری کو سماعت کرے گا، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو عام انتخابات میں لیول پلئنگ فیلڈ دینے کے معاملے پر سماعت ہوئی،تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین چیف جسٹس کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ میں کوئی بات کرنا چاہتا ہوں۔شعیب شاہین نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ لیول پلئنگ فیلڈ کیلئے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وقفہ کے بعد آجائیں آپ کو سن لیتے ہیں۔کافی دیر تک جب شعیب شاہین مبینہ طور پر واپس کمرہ عدالت میں نہ پہنچے تو سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حامیوں نے شعیب شاہین پر تنقید شروع کردی اور کہا کہ وہ کمرہ عدالت میں پیش ہونے کے بجائے باہر میڈیا سے بات کرتے رہے ہیں۔ جبکہ شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میں کیس دائر کرنے کیلئے بائیو میٹرک کرانا تھا جس کے لئے وہ گئے  ان کے واپس آنے تک بیچ اٹھ گیا

ا حیات نا اہلی کیس

مزید :

صفحہ اول -