ایچ آر سی پی کا پاکستان  میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش

       ایچ آر سی پی کا پاکستان  میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے نئے سال کی آمد پر ملک میں انسانی حقوق کی مجموعی طور پر بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایچ آرسی پی کے چیئرپرسن اسد اقبال بٹ کا کہنا ہے سب سے اہم مسئلہ انتخابی عمل میں کھلے عام ساز باز کا ہے جس میں ایک سیاسی جماعت کے منظم طریقے سے حصّے بخرے کیے جا رہے ہیں۔ اگرچہ ایچ آر سی پی کسی بھی فریق کے تشدد کو جائز قرار نہیں دیتا مگر ریاست کا ردعمل انتہائی غیرمناسب اور غیرقانونی ہے۔ اس حوالے سے جانا پہچانا طریقہ کار اختیار کیا جا رہا ہے۔ پارٹی کارکنوں اور حامیوں کی گرفتاری، اْن پر لگائے گئے مبہم الزامات، پرامن اجتماع کے حق پر پابندیاں، جبری گمشدگیاں، پارٹی رہنماؤں پر پارٹی چھوڑنے یا سیاست سے ہی کنارہ کشی کرنے کے دباؤ کے واضح آثار اور ابھی حال ہی میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی بڑے پیمانے پر نامنظوری اس طریقہ کار کا حصّہ ہیں۔

 ایچ آرسی پی

مزید :

صفحہ اول -