ملکی تعمیر وترقی میں میڈیا کا ایک اہم کردار ہے،مفتی نعمان نعیم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے کراچی پریس کلب کے انتخابات میں کامیاب امیدواروں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملکی تعمیر وترقی میں میڈیا کا ایک اہم کردار ہے، اس کی بہتری میں منتخب امیدواروں کا اہم کردار ہے، کراچی پریس کلب پاکستان کے سب سے قدیم اور اہم صحافتی اداروں میں سے ایک ہے،جو صحافیوں کے حقوق کے حصول اور صحافت کی آزادی کے لیے جدوجہد کا ایک اہم مرکز ہے،، جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2024میں دی ڈیموکریٹس پینل کے امیدوار سعید سربازی کو صدر، سیکریٹری شعیب احمد،نائب صدر عبدالرشید میمن،خازن احتشام سعید قریشی،جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف اور گورننگ باڈی کے شمس کیریو، موناصدیقی، شازیہ حسن نواب قریشی شعیب احمد رانا جاوید اور نور محمد کلہوڑو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب عہدیدار صحافیوں کی فلاح وبہبود اور قلم وقرطاس کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلیے کام کریں گے۔
