نیو ائیر نائٹ پر کئی منچلوں نے سلاخوں کے پیچھے رات گزاری، عوام کا حافظ اطہر رشید ایس ایچ او کو خراج تحسین

  نیو ائیر نائٹ پر کئی منچلوں نے سلاخوں کے پیچھے رات گزاری، عوام کا حافظ اطہر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیر گڑھ (نمائندہ خصوصی) نیو ائیر نائٹ کے نام پر عوام کو بے آرام کرنے والے کئی منچلوں نے سلاخوں کے پیچھے رات گزاری؛ عوام کا حافظ اطہر رشید SHO کو خراج تحسین؛تفصیلات کیمطابق انسپکٹر حافظ اطہر رشید نے علاقہ تھانہ بنگلہ گوگیرہ اور گردونواح میں نیو ائیر نائٹ کے نام پر غل غپاڑہ کرنے،شراب نوشی کرنے،ون ویلنگ کا ارتکاب کرنے والے منچلوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے سادہ کپڑوں میں جوانوں کو تعینات کیا۔

 جنھوں نے موٹر سائیکلوں اور پرائیویٹ کاروں پر گشت کیا اور اسٹریٹس میں بھی مسلسل چکر لگاتے رہے اس دورانیے میں شکایات ملنے پر کئی بااثر خاندانوں کے منچلوں کو قانون شکنی کرنے پرقانونی کاروائی کیبعد حوالات میں بند کردیا پولیس کے اس اقدام سے مساجد میں عبادت کرنے والوں اور اپنے اپنے گھروں میں آرام کرنے والوں کا سکون برباد ہونے سے بچ گیا۔

 اسموقع پر حافظ اطہر رشیدSHO بنگلہ گوگیرہ نے شیر گڑھ پریس کلب رجسٹرڈ کے ڈاکٹر محمد عبداللہ بھٹی،رائے صدی احمد،مہر محمد عارف،میاں اورنگزیب میاں الطاف حسین سے گفتگو میں کہا کہ عوام کے سکون اور عوام کی جان ومال کا تحفظ نصب العین ہے گشت کے نظام کو منظم خطوط پر استوار کیا ہے تاکہ دھند کی آڑ میں کریمینلز کرائم نہ کرسکیں انشاء اللہ تمام مقدمات کو میرٹ کا دامن تھام کریکسو کیا جا رہا ہے۔