مولانا فضل الرحمان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، علامہ خالد محمود سرفرازی

    مولانا فضل الرحمان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، علامہ خالد محمود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی)امیدوار پی پی 35 وزیر آباد علامہ خالد محمود سرفرازی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ ملکی موجودہ صورت حال میں امن و امان کو مزید خراب کرنے کی سازش ہے اور الیکشن کے ماحول کو ثبوتاژ کرنے کا شاخسانہ ہے جو کہ کسی قیمت پر بھی درست عمل نہیں ہے خالد محمود سرفرازی نے مزید کہا کہ جمہوری عمل صاف و شفاف بنانے کی آڑ میں بین الاقوامی اسلام دشمن طاقتیں ملکی اندرونی معاملات میں مطالبوں کے نام پر مداخلت بند کریں۔

 ہمارے ملکی سلامتی و استحکام کے ادارے پوری طرح مستعد ہیں مگر باوجود اس کے وطن عزیز کے دشمن ملک دشمن نادیدہ قوتوں سے اسلامی نظام کے رائج ھونے میں روکاوٹیں بد امنی اور انتشار پھیلانے کی مذموم سازشوں میں مصروف عمل ہیں جن کو جواب دینے کے لئے ہمارے ادارے باخبر ہیں ان حالات میں جب سیاسی جمہوری عمل تیزی سے جاری ہے ایسے موقع پر بڑی مذہبی سیاسی جماعت کے سربراہ قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمان پر قاتلانہ حملہ سیاسی جمہوری عمل سے دور رکھنے کا شاخسانہ لگتا ہے نگران حکومت اس قاتلانہ حملے کی تحقیقات کر کے پس پردہ محرکات اور مذموم عوامل سے قوم کو آگاہ کرے کیونکہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال ایسے واقعات کی کسی طرح بھی متحمل نہیں  ھو سکتی