گوجرانوالہ، سردی کی شدت کے باعث مختلف بیماریوں میں اضافہ
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث نزلہ زکام، بخار، کانسی اور نمونیا کے امراض میں تیزی آگئی ہے جبکہ شہریوں کو نمونیا سمیت نزلہ زکام کی سیزنل ویکسین کی قلت کا سامنا ہے جس سے مریضوں کو مشکلات و پریشانی کا سامنا ہے۔ چند روز سے پنجاب کے میدانی اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے اور خشک سردی پڑنے سے موسمی بیماریاں پھیلنی لگیں۔ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے نجی کلینکس پر مریضوں کے رش میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ دوسری جانب شہرمیں نمونیا کی وبا ء بھی بڑھ گئی ہے۔میڈیکل سٹوروں پر نزلہ‘زکام سمیت نمونیا کی ویکسین دستیاب نہیں، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔
میڈیکل سٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ فارما سیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے ویکسین کی سپلائی نہیں کی جا رہی جسکی وجہ سے شہری بلیک میں ویکسین لینے پر مجبور ہیں۔
