جاپان میں 7.6شدت کا زلزلہ ، جاپان سمیت روس میں بھی سونامی کی وارننگ جاری 

  جاپان میں 7.6شدت کا زلزلہ ، جاپان سمیت روس میں بھی سونامی کی وارننگ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک )وسطی جاپان میں زلزلے کے بعد کچھ ساحلی علاقوں کےلئے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے وہاں رہنے والوں کو انخلا کی ہدایت کی گئی۔جاپانی میڈیا کے مطابق سی آف جاپان (Sea of Japan) میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے جن میں سے ایک جھٹکے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکوں کےساتھ سی آف جاپان کے مختلف ساحلی علاقوں میں ایک میٹر بڑی لہریں متحرک ہوئیں اور مزید بڑی لہروں کا امکان ہے۔زلزلے سے متاثرہ خطے میں ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ پروازوں اور ٹرین سروسز متاثر ہوئیں، تاہم ابھی کسی جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ۔ جاپانی محکمہ موسمیات کی جانب سے Ishikawa، Niigata اور Toyama نامی ساحلی علاقوں کےلئے سونامی وارننگ جاری کی گئی،جس میں کہا گیا 3 میٹر بڑی لہریں متاثرہ حصوں سے ٹکرا سکتی ہیں۔روس کی جانب سے بھی Vladivostok اور Nakhodka شہروں کےلئے سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔جاپانی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ہونےوالے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کو کہا گیا ہے وہ زلزلے کے مزید جھٹکوں کےلئے تیار رہیں، اور سونامی کے خطرے سے دوچار علاقوں میں رہنے والے جلد وہاں سے نکل جائیں۔زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی محسوس کیے گئے جو بالکل مخالف سمت پر موجود ہے۔دوسری جانب جاپان کے جوہری پلانٹ کا انتظام سنبھالنے والے ادارے نے کہا ہے سی آف جاپان کےساتھ موجود جوہری تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا ۔زلزلے کے مرکز کے قریب موجود Hokuriku's Shika جوہری پاور پلانٹ کے 2 ری ایکٹرز کو زلزلے سے قبل ہی معمول کے معائنے کےلئے بند کیا گیا تھا اور ان پر زلزلے سے اثرات مرتب نہیں ہوئے۔یاد رہے اس سے قبل جاپان میں 2011 میں زلزلے اور سونامی سے 20 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ فوکوشیما جوہری پلانٹ کو نقصان پہنچا تھا۔

جاپان زلزلہ 

مزید :

صفحہ اول -