10 سالہ نا اہلی کم کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل مرکزی درخواست کیساتھ سنیں گے پھر معاملہ دیکھیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس

10 سالہ نا اہلی کم کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل مرکزی درخواست کیساتھ سنیں گے پھر ...
10 سالہ نا اہلی کم کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل مرکزی درخواست کیساتھ سنیں گے پھر معاملہ دیکھیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ 10 سالہ نا اہلی کم کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل مرکزی درخواست کیساتھ سنیں گے پھر سارا معاملہ دیکھیں گے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق نیب سزا یافتہ کی 10 سالہ نا اہلی کم کر کے 5 سال کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی جس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی۔

دوران سماعت سینئر سپیشل پراسیکیوٹر نیب محمد رافع عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ فائق علی جمالی کیخلاف بلوچستان میں 9 ریفرنسز میں فیصلہ ہوا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی مرکزی اپیل 4 جنوری کو مقرر کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا کہ مرکزی اپیل کیساتھ یہ متفرق درخواست سنیں گے پھر سارا معاملہ دیکھیں گے۔

مزید :

قومی -