ترکیہ نے اسرائیلی انٹیلی ایجنسی موساد کا جاسوس نیٹ ورک پکڑ لیا
انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکیہ نے اسرائیل کا جاسوس نیٹ ورک پکڑ لیا۔ ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے 33افراد کو ترک انٹیلی جنس ایجنسی نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر گرفتار کر لیا۔
ترک میڈیا کے مطابق گرفتار افراداسرائیل کیلئےجاسوسی، مختلف شخصیات پر قاتلانہ حملوں اور اغوا میں ملوث پائے گئے ، اسرائیل کے جاسوس نیٹ ورک میں ملوث ملزموں کو دہشت گردی اور منظم جرائم کے تفتیشی بیورو کی تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا۔
ترک میڈیا کا مزید بتانا ہے کہ زیر حراست افراد بین الاقوامی جاسوسی نیٹ ورک کے اہم کارندے ہیں۔
ترکیہ نے اسرائیل کا جاسوسی نیٹ ورک پکڑ لیا،، موساد سے تعلق رکھنے والے تیتیس افراد کو ترک انٹلی جنس ایجنسی نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر گرفتار کر لیا،، حراست میں لئے گئے پر اسرائیل کے لئے جاسوسی، مختلف شخصیات پر قاتلانہ حملوں اور اغوا میں ملوث پائے گئے ہیں،، اسرائیل کے جاسوسی… pic.twitter.com/ksq3SzWReH
— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) January 2, 2024
