مانسہرہ:نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

مانسہرہ:نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
مانسہرہ:نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے این اے 15 مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے این اے15 سے  کاغذات کی منظوری کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا گیاتھا،سماعت کیلئے ٹربیونل  نے 5جنوری کی تاریخ مقرر  کی ہے۔اپیل مقامی وکیل وقار خان نے دائر کی۔

درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا ہے وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں،ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذات منظور کیے۔