عامر خان اپنی بیٹی کی رسم ہلدی میں دھوتی اور ٹی شرٹ پہن کر پہنچ گئے

عامر خان اپنی بیٹی کی رسم ہلدی میں دھوتی اور ٹی شرٹ پہن کر پہنچ گئے
عامر خان اپنی بیٹی کی رسم ہلدی میں دھوتی اور ٹی شرٹ پہن کر پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عامر خان کی بیٹی آئرا خان کی شادی کے سلسلے میں تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے،سپر سٹار اپنی بیٹی کی ہلدی کی تقریب میں ٹی شرٹ اور دھوتی پہنے ہی پہنچ گئے۔  

پاپا رازی کے کیمروں نے عامر خان کی اس غیر معمولی انداز کی انٹری کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا، اس دوران عامر خان نے انہیں یہ بھی بتایا کہ ان کے بھکرے ہوئے بالوں کو ابھی سنوارا نہیں گیا ہے، ان پر کام ہونا ہے، عامر خان کے علاوہ آئرا خان کی ہلدی کی تقریب میں انکی والدہ رینا دتہ، سوتیلی ماں کرن راؤ، اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ اور کزن عمران خان بھی پہنچے، بتایا جارہاہے کہ آئرہ خان کی شادی نوپور شیکھرے سے 3 جنوری کو بیندرا کے تاج لینڈز اینڈ ہوٹل میں ہوگی۔علاوہ ازیں دونوں کی دو دعوت ولیمہ ہوں گی جن میں سے ایک دہلی میں 6 جنوری کو جبکہ دوسری جےپور میں 10 جنوری کو ہوگی۔

مزید :

تفریح -