فیلڈ مارشل کی کامیابیاں اور منفی پروپیگنڈا مہم ۔۔

فیلڈ مارشل کی کامیابیاں اور منفی پروپیگنڈا مہم ۔۔
فیلڈ مارشل کی کامیابیاں اور منفی پروپیگنڈا مہم ۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بین الاقوامی سطح پرپاکستان کی اہمیت کا اعتراف اوردفاعی شعبے میں کامیابیاں آج ہرعالمی جریدے کی زینت ہیں ۔۔۔ دنیا پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی عسکری طاقت، قدرتی وسائل سے مالامال ملک اور اسٹریٹجک اہمیت کے حامل خطے کے طور پر دیکھ رہی ہے جہاں مستقبل قریب میں کئی مواقع موجود ہیں ۔۔ پاکستان کی سول و عسکری قیادت کی ہم آہنگی سے ہم اس منزل کی جانب تیزی سے گامزن ہوچکے ہیں جو ہرپاکستانی کا خواب ہے ۔۔ 
پاکستان کوعالمی سطح پر یہ مقام دلانے میں چیف آف ڈیفنس فورسز ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بنیادی کردار ہے ۔۔ چاہے وہ پاک بھارت جنگ ہو ، خلیجی ممالک کے ساتھ دفاعی و معاشی معاہدے ہوں یا امریکا اور چین جیسی عالمی طاقتوں کے ساتھ متوازن خارجہ پالیسی کی تشکیل ہو ، ان سب عوامل میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بنیادی کردار ہے ۔۔  فیلڈ مارشل کےاسی بے مثال کردار کی وجہ سے ملک دشمن عناصر مسلسل ان کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلائے ہوئے ہیں ۔۔ خاص طور پر سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں تضحیک آمیز اور گمراہ کن مہم جاری ہے ۔۔۔ حال ہی میں ان کے دورہ لیبیا کے موقع پر لی گئی ایک تصویر کو بنیاد بناکر کچھ منفی وی لاگ ، سوشل میڈیا پر تبصرے اور تجزیوں نے بہت سے سوالات کھڑے کئے ہیں - ان تجزیوں کے  پیچھے یقینی طور پر وہ ہینڈلرز ہیں جو پاکستان کے دشمن ہیں اور انہیں عالمی سطح پاکستان کی پذیرائی بری طرح کھٹک رہی ہے ۔۔ 
یہ ملک دشمن عناصراس وقت بھی منفی پروپیگنڈا مہم کا حصہ بنے جب پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا ۔۔۔ فیلڈ مارشل کے دورہ امریکا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے موقع پر بھی یہ منفی عناصر متحرک ہوئے ۔۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جب آرمی چیف سید عاصم منیر کوبار بار " میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل " کہا تو یہ دراصل پاکستان کی عزت تھی ۔۔ امریکی صدر کے اس فقرے پر بھارت کی تکلیف تو سمجھ آتی ہے مگر پاکستان میں موجود اور مغربی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے اعتراضات عقل و فہم سے بالاتر ہیں ۔۔۔ فیلڈ مارشل کی تعریف و توصیف صرف عالمی لیڈروں تک ہی محدود نہیں بلکہ کئی موقرعالمی جریدوں میں بھی ان کے بارے میں کئی آرٹیکل شائع ہوچکے ہیں ، ان آرٹیکلز میں ان کی کامیابیوں کی تصدیق کی گئی ہے ۔۔ ان جریدوں میں ٹائم میگزین ، فنانشل ٹائمز ، دی واشنگٹن ٹائمز ، بی بی سی اور الجزیرہ جیسے مستند ادارے شامل ہیں ۔۔ 
ان آرٹیکلز کی اشاعت اور عالمی فورمز پر فیلڈ مارشل کی اہمیت کو تسلیم کیے جانے پر ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پاکستان میں بھی فیلڈ مارشل عاصم منیرکی پذیرائی کی جاتی ، ان کی کامیابیوں اور پاکستان کےلیے خدمات کو صدق دل سے تسلیم کیا جاتا مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ جب بھی پاکستانیوں کےلیے کوئی ایسا قابل فخر لمحہ آتا ہے مخصوص عناصر منفی مہم میں متحرک ہوجاتے ہیں ۔۔ ان کا یہ عمل پاکستانیوں سے خوشیوں کا وہ قیمتی لمحہ چھین لیتا ہے جو برسوں کی محنت کے بعد حاصل کیا جاتا ہے ۔۔ عالمی فورمز پر فیلڈ مارشل کی عزت و تکریم دراصل پاکستان کی عزت و تکریم ہے مگر عقل سے عاری اورمنفی سوچ کے حامل کچھ لوگ اس حقیقت کو تسلیم کرنے سے مسلسل انکاری ہیں ۔۔
اس صورتحال کی بعد یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ موجودہ دور میں میدان جنگ کے باہر ایک بیانیے کی جنگ بھی جاری ہے جس سے نبرز آزما ہونا بہت ضروری ہے ۔۔ ایسے لوگوں کا سنجیدہ محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے جو جانے یا انجانے میں ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار بن رہے ہیں ۔۔۔ کوئی بھی جنگ عملی میدان میں جیتنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ بیانیے کی جنگ میں بھی دشمن کو بھرپور جواب دیا جائےاور پاکستان کا مقدمہ موثر طریقے سے لڑا جائے ۔

.

نوٹ: یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔

مزید :

بلاگ -