ومبلڈن ٹینس چیمپین شپ میں پری کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل

ومبلڈن ٹینس چیمپین شپ میں پری کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل

لندن (نیٹ نیوز ) ومبلڈن ٹینس چیمپین شپ میں پری کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگیا ہے، برطانیہ کے اینڈی مرے چوتھے راو نڈ میں پہنچ گئے، امریکی اینڈی روڈک کو تیسرے راو نڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لندن میں جاری ایونٹ میں اسپن کے ڈیوڈ فیرر نے سابق عالمی نمبر ایک اینڈی روڈک کو شکست کے بعد ایونٹ سے باہر کردیا، فیرر کی جیت کا اسکور دو چھ، سات چھ، چھ چار اور چھ تین رہا. برطانیہ کے اینڈی مرے نے قبرص کے مارکوس بغداطیس کو شکست دے کر چوتھے مرحلے میں جگہ بنائی، ان کی جیت کا اسکور سات پانچ، تین چھ، سات پانچ اور چھ ایک رہا۔ارجنٹائن کے یان مارٹن ڈیل پوٹرو اور فرانس کے جو ولفریڈ سونگا بھی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ خواتین ایونٹ میں امریکا کی سرینا ولیمز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چین کی زینگ جی کو چھ سات، چھ دو اور نو سات سے شکست دی،.دفاعی چیمپین پیٹرا کویٹوا، اٹلی کی فرانچیسکا اسکیوونے اور نمبر دو سیڈ وکٹوریہ ازارینکا نے بھی چوتھے مرحلے میں جگہ بنائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...