پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس جلد بحال ہو جائے گی، دلاور عباس

پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس جلد بحال ہو جائے گی، دلاور عباس

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے سابق چیف دلاور عباس نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس بہت جلد بحال ہو جائے گی۔ ایشیئن ٹینس فیڈریشن کے باہمی اشتراک سے نیپال ، بنگلہ دیش ، بھارت اور بھوٹان کے کھلاڑی نومبر میں پاکستان میں مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نومبر میں غیر ملکی ٹیموں کی آنے کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس دوبارہ بحال ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ کھیلنے سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کےلئے بھی موقع ہے کہ وہ ملک میں ڈیوس کپ کو پاکستان میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال نومبر میں پاکستان میں ہونے والے انڈر 16 جونیئر چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے غیر ملکی ٹیموں نے آمد کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کےلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن جونیئر کھلاڑیوں کو تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مختلف بین الاقوامی ایونٹس کےلئے نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے چاہئیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...