انڈر19 کرکٹ ٹیم کی بھارت کیخلاف فائنل میں عمدہ پرفارمنس

انڈر19 کرکٹ ٹیم کی بھارت کیخلاف فائنل میں عمدہ پرفارمنس
انڈر19 کرکٹ ٹیم کی بھارت کیخلاف فائنل میں عمدہ پرفارمنس

  


 پاکستان کی انڈر19 کرکٹ ٹیم اس مرتبہ ایشیاءکپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہی لیکن اس کے باوجود اسکی کارکردگی اتنی اچھی رہی کہ بھارت سے فائنل میںمیچ برابر کرنے کے باوجود کوئی دکھ نہیں ہے پاکستان کی انڈر19 کرکٹ ٹیم نے ایشیاءکپ میںاتنے اچھے کھیل کامظاہرہ کیا اور ہر میچ میں اتنی اچھی پرفارمنس دی کہ شائقین کرکٹ داد دئیے بغیر نہ رہ سکے پاکستان ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں نے ہی ہر شعبہ میں اپنی کارکردگی کا لوہامنوایا امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم مستقبل میں بھی ایسی ہی عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کرتی رہے گی دوسری طرف پاکستان کی ٹیم سری لنکاکے خلاف عمدہ پرفارمنس دکھا رہی ہے اور بیٹسمینوں نے اپنی کارکردگی سے ثابت کیا کہ وہ کسی بھی وقت عمدہ کھیلنے کی صلاحیت ر کھتے ہیں ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا زیادہ تر کھیل بارش کی نذر ہوگیا جس کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم پہلے دن کے کھیل کے سکور میں زیادہ اضافہ نہیں کرسکی کھیل کے دوسرے روز پاکستان کے تین کھلاڑی آﺅٹ ہوئے اظہر علی سنچری سکور کرنے میں کامیاب ہوئے انہوں نے بہترین بلے بازی کامظاہرہ کیا امید کی جاسکتی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹف ٹائم دے گی اور امید ہے کہ پاکستان یہ ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز جیتنے میں کامیاب ہوجائے گا پاکستان کی انڈر19 کرکٹ ٹیم کو پوری قوم مبارکباد دیتی ہے اور اس برابر میچ کو پاکستان کی فتح یہ قرار دیتی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...