روس ٹیلر ان فٹ ، ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شرکت مشکوک

روس ٹیلر ان فٹ ، ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شرکت مشکوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کنگسٹن(نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان روس ٹیلر کی فٹنس مسائل کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ 28 سالہ ٹیلر ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں فیلڈنگ کے دوران کندھے کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ بیٹنگ بھی نہ کر سکے اور 10 رنز بنانے کے بعد ریٹائر ہرٹ ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فزیو پال کلوز نے میڈیا کو بتایا کے روس ٹیلر کا ایم آر آئی سکین مکمل ہوگیا ہے، بدقسمتی سے ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔