فرینڈز لائف ٹی 20 چیمپئن شپ، ہیمپشائر نے سرے کاﺅنٹی کو ہرا دیا

فرینڈز لائف ٹی 20 چیمپئن شپ، ہیمپشائر نے سرے کاﺅنٹی کو ہرا دیا

لندن(نیٹ نیوز) فرینڈز لائف ٹی 20 چیمپئن شپ میں ہیمپشائر نے سرے کاﺅنٹی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سرے کاﺅنٹی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے، ظفر انصاری 38 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ ہیمپشائر کی طرف سے ڈمٹری میسکرنہاس اور لیم ڈوسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہیمپشائر کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 16 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جیمز ونس نے 25 ، گلین میسکویل نے 22 اور نیل میکنزی نے 20 رنز بنائے۔ سرے کی طرف سے تینوں وکٹیں مرلی کارتھک نے حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...