قومی سنوکر ٹیم 12 جولائی کو چین روانہ ہوگی

قومی سنوکر ٹیم 12 جولائی کو چین روانہ ہوگی

لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی سنوکر کے 2 کھلاڑی ورلڈ جونیئر انڈر 21سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے 12 جولائی کو چین روانہ ہوگی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منور حسین شیخ کے مطابق ورلڈ جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ 14سے 22 جولائی تک چین کے شہر شنگھائی میں شروع ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کےلئے دونوں کیوئسٹ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں بھرپور محنت کررہے ہیں اور انہیں سابق عالمی چیمپئن محمد یوسف جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کی تربیت سے دونوں کھلاڑیوں کی کھیل میں مزید بہتری آئے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...