چیئرمین پی سی بی کی انڈر19 کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

چیئرمین پی سی بی کی انڈر19 کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

لاہور( سپورٹس رپورٹر)انڈر 19ایشیا کپ کر کٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کا ر کردگی کا مظاہرہ کر نے پر چیئر مین پی سی بی چوہدری ذکا اشرف نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچ و منیجر کو مبارک باد دی ہے ۔ٹیم کے کپتان بابر اعظم ،کوچ صبیح اظہر اور منیجر ہارون رشید کے نام اپنے پیغام میں چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے اپنی عمدہ کا ر کردگی سے پوری قوم کے چہروں پر خوشی بکھیری ہے ،خاص طور پر نوجوان بلے با ز سمیع اسلم نے جس انداز سے ٹورنامنٹ میں کا ر کردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔چوہدری ذکاءاشرف نے کہا کہ وطن واپسی پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے ،قومی انڈر 19ٹیم کی عمدہ کا ر کردگی کو دیکھتے ہوئے امید کی جاسکتی ہے کہ کھلاڑی جونیئر ورلڈ کپ میں بھی عمدہ کا ر کردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...