کولمبو ٹیسٹ: اظہر علی کی سنچری،حفیظ ڈبل سنچری نہ کرسکے

کولمبو ٹیسٹ: اظہر علی کی سنچری،حفیظ ڈبل سنچری نہ کرسکے

  کولمبو (نیٹ نیوز) کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز اظہر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کرلی ہے۔ٹیسٹ میچوں میں اظہر علی کی یہ تیسری سنچری ہے۔انہوں نے 220گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7چوکوں کی مدد سے سنچری سکور کی ۔اظہر علی نے جولائی 2010 ءمیں آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا، یہ ان کا 23 واں ٹیسٹ ہے۔ دوسری طرف محمد حفیظ صرف 4 رنز کے فرق سے سری لنکا کی سرزمین پر کسی بھی پاکستانی کی طرف سے پہلی ڈبل سنچری اسکور نہ کرسکے۔ حفیظ 196 رنز بناکر ہیراتھ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 287 رنز بنائے۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں سری لنکن ٹیم کو1-0 کی برتری حاصل ہے۔۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...