فٹ بال کا جنون کی حد تک شوق ہے ‘ ڈیوڈ بیکھم

فٹ بال کا جنون کی حد تک شوق ہے ‘ ڈیوڈ بیکھم

مانچسٹر(نیٹ نیوز)سٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکھم نے کہا ہے کہ میں بچپن ہی سے مختلف کھیلوں کا شدائی رہا ہوں لیکن فٹبال کا تو مجھے جنون کی حد تک شوق تھا۔ آج بھی یاد ہے کہ میں اپنے والد کے ہمراہ مقامی پارک میں گھنٹوں فٹ بال کھیلا کرتا تھا یہاں تک کہ ہمیں رات ہو جاتی تھی میرے والد مجھے واپس چلنے کا کہتے لیکن میرا دل نہیں بھرتا تھا فٹبالر بننا میرا خواب تھا اور اس کی تعبیر کےلئے میں نے محنت کی سو نتیجہ سب کے سامنے ہے ۔ ایک انٹرویو میں ڈیوڈ بیکھیم نے کہا کہ میں 1997-96ءکا سیزن میرے کیرئیر کا ٹریننگ پوائنٹ تھا ۔ اس سیزن میں میں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے کئی شاندار گول کئے جن میں ومبلڈن کے خلاف کیا جانےوالا گول آف دی ائیر بھی شامل تھا ۔انہوں نے کہا کہ میں فیملی لائف پر یقین رکھنے والا انسان ہوں اسی لئے میں نے شادی کی اور بچوں کے آنے سے تو جیسے میری زندگی ہی بدل گئی میرے خیال میں بچے قدرت کا انمول عطیہ ہیں ان کے آنے سے آپ کو زندگی کو مقصد مل جانا ہے اور زندگی ہمیشہ کےلئے بدل جاتی ہے اپنے بچوں کو خوش دیکھنا دنیا کی سب سے بڑی خوشی ہوتی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اچھے ریسٹورنٹس میں جا کر کھانا کھانا پسند کرتا ہوں کھانوں میں مجھے تقریباً ہر طرح کے کھانے پسند ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...