لندن اولمپکس گیمز شروع ہونے میں26 دن باقی رہ گئے
لندن (نیٹ نیوز) آئندہ ماہ شیڈول لندن اولمپکس گیمز 2012 کے شروع ہونے میں26 دن باقی رہ گئے ۔ زمین پر کھیلوں کے سب سے بڑا میلہ 27 جولائی سے لندن میں شروع ہو گا جس میں دنیا بھر سے ایتھلیٹس مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں طلائی تمغے کے حصول کےلئے قسمت آزمائیں گے۔ میگاایونٹ کے تمام مقامات اولمپک معرکوں کی میزبانی کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ برطانیہ میں 30سے زیادہ مقامات پر اولمپک کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔ اولمپک پارک کے وسط میں مرکزی سٹیڈیم پانچ سو پاﺅنڈ کی لاگت سے تعمیرکیا گیا ہے تین اطراف سے پانی میں گھرے سٹیڈیم میں 80 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔ جہاں افتتاحی اور اختتامی تقاریب کے علاوہ ایتھلیٹکس کے مقابلے ہونگے۔ اولمپک پارک کے علاوہ ومبلڈن سٹیڈیم ٹینس، ویمبلے فٹ بال اورلارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں تیر اندازی کے مقابلے ہونگے۔ واٹر سپورٹس جدید ترین ایکویٹک سینٹر میں ہونگے۔ یاد رہے کہ ایونٹ 17 روز تک جاری رہنے کے بعد 12 اگست کو اختتام پذیر ہو گا۔