سیالکوٹ ریجن کے صدر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی گئی

سیالکوٹ ریجن کے صدر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی گئی

لاہور( سپورٹس رپورٹر) سیالکوٹ ریجن کر کٹ ایسوسی ایشن سے ملحقہ چھ میں سے چار ڈسٹرکٹس ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں نے ریجن کے صدرملک ذوالفقاراحمد اور سیکرٹری خالد محمود بھلر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کر کٹ بورڈ کے چیف الیکشن کمیشن کو جمع کر وادی ہے ۔ سیالکوٹ ریجن سے ملحقہ سیالکوٹ ،شیخوپورہ ،حافظ آباد اور گوجرانوالہ ڈسٹرکٹس کر کٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ریجنل صدراور سیکرٹری کے اقدامات کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ہے۔جن عہدیداروںنے پاکستان کر کٹ بورڈکے چیف الیکشن کمشنر محمد صدیق کے پاس درخواست جمع کر وائی ہے ان میں سیالکوٹ سے محمد طاہر بٹ (صدر)،میاں عبد الشکور(سیکرٹری)شوکت حسین تر مذی (فنانس سیکرٹری)،شیخوپورہ سے معین پرویز چشتی(صدر)،نعیم احمد خان (سیکرٹری)،حیدر علی (فنانس سیکرٹری)،حافظ آبادسے گل نواز خان (صدر)،سلطان احمد( سیکرٹری )،ندیم قیصر( فنانس سیکرٹری)گوجرانوالہ سے کیپٹن ڈاکٹر جاوید احمد خان بخاری (صدر)،انصر ظفر راٹھور (سیکرٹری)اور طارق محمود ایڈووکیٹ (فنا نس سیکرٹری )شامل ہیں۔ان اراکین کا موقف ہے کہ ملک ریجن کے صدر ملک ذوالفقار اور سیکرٹری خالد محمود بھلرملحقہ ڈسٹرکٹس کر کٹ ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں جس کے بعد ان کو ریجنل صدر اور سیکرٹری رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...