لندن اولمپکس،بھارت نے وارم اپ میچ میں فرانس کو ہرا دیا

لندن اولمپکس،بھارت نے وارم اپ میچ میں فرانس کو ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیتوقوئٹ، فرانس(نیٹ نیوز)آٹھ مرتبہ کے فیلڈ ہاکی اولمپک چمپئین بھارت نے 27جولائی سے 12اگست تک لندن اولمپک کے لئے تیاری کے سلسلے میں وارم اپ میچ میں فرانس کو 4-0سے شکست دیدی۔قبل ازیں جمعرات کو بھارت نے فرانس کے خلاف میچ 8-2سے جیتا تھا ۔میچ کے پہلے ہاف کے بارہویں منٹ میں میزبان ٹیم کی طرف سے وی آر رگونات نے گول سکور کیا اور دوسرے ہاف میں سندیپ سنگھ نے سندر سنگھ اور مجتبیٰ دانش کی طرف سے دو گول داغنے سے قبل گول کرکے بھارت کو برتری دلوائی ۔اس طرح دو روز میں بھارت نے فرانس کے خلاف آسانی سے دوسری کامیابی حاصل کی ، بھارت کسی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ اولمپک فیلڈ ہاکی گولڈ میڈلز جیت چکا ہے اگرچہ اس نے آخری مرتبہ1980ءمیں یہ کارنامہ انجام دیا تھا ۔2008ءکے بیجنگ مقابلوں میں کوالیفائی کرنے میں ناکامی کے بعد ان کی دوبارہ لندن اولمپکس میں واپسی ہوئی ہے۔گروپ مرحلے کے پول بی میں ان کے ساتھ دفاعی چمپئین جرمنی ، جنوبی کوریا ، نیوزی لینڈ ، بیلجیئم اور ہالینڈ کی ٹیم شامل ہیں۔پول اے آسٹریلیا ،سپین ،ارجنٹینا ، برطانیہ ، پاکستان اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ہے۔