ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،بلائنڈ کھلاڑیوں کا سلیکشن کیمپ آج ہو گا

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،بلائنڈ کھلاڑیوں کا سلیکشن کیمپ آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بھارت کے شہر نئی دہلی میں ہونے والے پہلے ٹی 20ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا سلیکشن کیمپ آج ایبٹ آباد میں ہوگا۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے حکام کے مطابق سلیکشن کیمپ میں ملک بھر سے 48کھلاڑیوں کو مدغو کیا ہے ، حکام کے مطابق سلیکشن کیمپ میں سے تربیتی کیمپ کے انتخاب کیلئے 4رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو کہ سلیکشن کیمپ میں سے باصلاحیت 25کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔ سلیکشن کیمپ کیلئے عمران احمد شیخ چیئرمین جبکہ ممبران میں طاہر محمود بٹ ، سید حسن رضا ، اور محمد داﺅد شامل ہیں ، حکام کے مطابق تربیتی کیمپ میں سے 17رکنی حتمی ٹیم کا اعلان کریں گے ، واضح رہے کہ 7روزہ سلیکشن کیمپ 8جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔