ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کےلئے ٹکٹوں کی فروخت حد سے تجاوز کر گئی

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کےلئے ٹکٹوں کی فروخت حد سے تجاوز کر گئی

 کولمبو (نیٹ نیوز)رواں برس سری لنکا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کےلئے ٹکٹوں کی فروخت حد سے تجاوز کر گئی ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ستمبر، اکتوبر میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ٹکٹیں سری لنکن مارکیٹس میں ہوئیں۔ 55 فیصد ٹکٹیں مقامی مارکٹیس میں فروخت ہوئیں جبکہ 40 فیصد ٹکٹیں شائقین کرکٹ نے انٹرنیٹ کے ذریعے خریدی ہیں۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اوپیکھا نیل نے اپنے بیان میں کہا کہ مختصر عرصے میں ایک لاکھ سے زائد ٹکٹوں کی فروخت اس بات کا ثبوت ہے کہ شائقین میگا ایونٹ کو دیکھنے کےلئے بے چین ہیں اور وہ اس کھیل سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیمی فائنلز اور فائنل کےلئے ٹکٹوں کی مانگ زیادہ ہے۔ یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 18 ستمبر سے 7 اکتوبر تک سری لنکا میں منعقد ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...