ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو ٹی 20 میچ میں ہرا دیا

ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو ٹی 20 میچ میں ہرا دیا

لاﺅڈرہل(نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز نے کرس گیل اور کیرن پولارڈ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی 20 میچ میں 56 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 210 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ، کرس گیل نے 85 اور پولارڈ نے 63 رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور 19 ویں اوور میں 153 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ کرس گیل کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ نیوٹرل وینیو لاﺅڈرہل میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان روس ٹیلر نے ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ جارح مزاج بلے باز کرس گیل اور کیرن پولارڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور آخری 41 گیندوں پر 108 رنز بنائے، کرس گیل نے 52 گیندوں پر 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 85 جبکہ پولارڈ نے 29 گیندوں پر 5 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے، دونوں بلے باز ناٹ آﺅٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 18.3 اوورز میں 153 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، روب نکل 32 ، جیکب اورم 27 اور ٹم سودی 23 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے سنیل نارائن سب سے کامیاب باﺅلر رہے انہوں نے 34 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوںکو آﺅٹ کیا۔ کرس گیل کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...