برازیلوی تیراک گلوبر سلوا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر دو سال کی پابندی

برازیلوی تیراک گلوبر سلوا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر دو سال کی پابندی

ریوڈی جنیرو (نیٹ نیوز) برازیل کے سٹار تیراک گلوبر سلوا پر ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی، پابندی کی وجہ سے وہ لندن اولمپکس گیمز میں ملک کی نمائندگی سے بھی محروم ہو گئے ۔ سلوا جنہوں نے گزشتہ ماہ لندن اولمپکس گیمز 100 میٹر بٹر فلائی ایونٹ کےلئے کوالیفائی کیا تھا، ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کا میگا ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کا خواب ادھورا رہ گیا ہے۔ برازیل سوئمنگ کنفےڈریشن کے بیان کے مطابق اپریل میں ان کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا جس میں غیر ممنوعہ ادویات کے نمونے ملے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...