غزہ کی سرحد پرمتعین اسرائیلی ٹینکوں میں میزائل شکن نظام نصب

غزہ کی سرحد پرمتعین اسرائیلی ٹینکوں میں میزائل شکن نظام نصب

غزہ ( اے این این ) اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہر غزہ کی پٹی کی سرحد پر نگرانی کے لیے متعین کیے گئے ٹینکوں میں میزائل شکن نظام نصب کر دیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی سرحد پرصہیونی فوج کے بریگیڈ نمبر107 کے زیراستعمال ٹینکوںمیر کافا04 میں ٹروفی نامی میزائل شکن نظام نصب کیا ہے، جو خود کار طریقے سے ہاون راکٹوں آری پی جی اور دیگر مہلک راکٹوں کو ہدف تک پہنچنے سے قبل تباہ کرے گا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی ویب سائیٹ پر جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹروفی سسٹم میں 360 درجے کے زاویے میں گھومنے اور فضا میں سفر کرنے والے راکٹ کو تباہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔صہیونی عسکری ذرائع کے مطابق فوج ٹروفی سسٹم کو میرکافا3 ٹینکوں میں استعمال کرنے پربھی غور کر رہی ہے۔ کیونکہ یہ ٹینک بھی لڑائی میں ہراول دستے کے پاس ہوتے ہیں اور ان کی بڑی تعداد اب بھی غزہ جیسے پر خطر علاقے کی سرحد پر تعینات کیے گئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...