بنگلہ دیش اور بھارت میں شدید سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 152 ہوگئی

بنگلہ دیش اور بھارت میں شدید سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 152 ہوگئی

ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش اور بھارت میں شدید سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 152 ہوگئی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلہ دیش میں چھ روز تک جاری رہنے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے سے ایک سوسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔چٹاکانگ میں تقریبا 15 ہزار افراد اب بھی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں ‘ دوسری طرف بھارت کے صوبے آسام میں سیلاب سے 31 افرادہلاک اور دس لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوگئے ہیں ۔

مزید : عالمی منظر


loading...