آسٹریلیانے انڈونیشیا کو انسانی سمگلنگ روکنے کی یقین دہانی کرا دی

آسٹریلیانے انڈونیشیا کو انسانی سمگلنگ روکنے کی یقین دہانی کرا دی

سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا کی وزیراعظم جولیا گیلارڈ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت انڈونیشیا سے انسانی سمگلنگ کے خاتمہ کیلئے انتھک کوششوں میں مصروف ہے۔ انڈونیشیا کے صدر سوسیلو بمبانگ یوھویونو سے ہونے والی ملاقات کے دوران اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ غیر قانونی طور پر آسٹریلیا میں سیاسی پناہ کیلئے طویل بحری سفر کرنے والوں کو کیسے روکا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ذرائع ابلاغ سے گفتگو کے دوران کیا۔ جولیا گیلارڈ نے کہا کہ انڈونیشیا سے سیاسی پناہ کیلئے آسٹریلیا کا طویل بحری سفر کرنے والے افراد اپنی زندگیوں کو خطرہ میں ڈالتے ہیں۔ صدر سوسیلو بمبانگ سے ہونے والی بات چیت کے دوران اس مسئلہ پر بھی غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے باوجود آسٹریلیا اور انڈونیشیا کے تعلقات انتہائی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، صرف ایک مسئلہ کی وجہ سے ان میں رخنہ اندازی ممکن نہیں۔ یاد رہے کہ انسانی سمگلر معصوم لوگوں سے ہزاروں ڈالر ہتھیانے کے بعد ان کو انڈونیشیا اور ملائیشیا کے سمندری راستے کے ذریعہ غیر قانونی طور پر آسٹریلیا لے جاتے ہیں۔ اس پرخطر سفر کے دوران انسانی جانوں کو زندگی کے خطرات لاحق رہتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...