دنیا میں سب سے زیادہ تصاویر لیڈی ڈیانا کی کھینچی گئیں

دنیا میں سب سے زیادہ تصاویر لیڈی ڈیانا کی کھینچی گئیں

لندن(اے پی اے ) آنجہانی لیڈی ڈیانا کی 51ویں سالگرہ۔ شہزادی ڈیانا یکم جولائی انیس سو اکسٹھ میں برطانیہ کے ایک نواب گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ انیس سو اکیاسی میں ان کی شادی برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس سے ہوئی۔ شادی کے بعد ان کے ہاں دو بیٹوں شہزادہ ولیم اور ہیری نے جنم لیا۔ دنیا کے اس مقبول ترین شاہی جوڑے میں شادی کے سولہ سال بعد علیحدگی ہوگئی۔ ڈیانا کی عالمی سطح پر مقبولیت کا بڑا سبب ان کی خوبصورت شخصیت تھی، طلاق کے بعد بھی ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہ آئی۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ تصاویر لیڈی ڈیانا کی کھینچی گئیں ۔ چارلس سے علیحدگی کے بعد انہوں نے خود کو فلاحی کاموں کیلئے وقف کر دیا اور دنیا بھر میں بارودی سرنگوں کے خلاف مہم چلائی۔ طلاق کے بعد ان کے ایک مصری ارب پتی اور پاکستانی ڈاکٹر کیساتھ تعلقات کی خبریں بھی سامنے آتی رہیں۔ شہزادی ڈیانا پندرہ سال قبل پیرس میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں دنیا سے گزر گئیں تاہم ان کی پرکشش شخصیت اور فلاحی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔

مزید : عالمی منظر


loading...