کولمبیا میں آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کر دیا

کولمبیا میں آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کر دیا

بگوٹا (اے پی پی) کولمبیا کے نیوا ڈوڈاریوز آتش فشاں نے لاوا اگلنا شروع کر دیا ہے۔ کولمبین حکومت نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ گذشتہ روز کولمبیا کے صدر جان مینول نے ذرائع ابلاغ کے نام اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے ملک کے مرکز میں واقع اس آتش فشاں کے قریبی علاقوں میں انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریڈ الرٹ کر دیا ہے۔ ادھر آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ اور دھوئیں نے نواحی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ کولمبیا کی ایمرجنسی سروس نے آتش فشاں کے نزدیک واقع 2 صوبوں کالداس اور تولیما کے 4800 افراد کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حفاظتی انتظامات مکمل رکھیں۔c

مزید : عالمی منظر


loading...