برطانیہ یورپ میں پناہ گزینوں کا مرکز بن گیا

برطانیہ یورپ میں پناہ گزینوں کا مرکز بن گیا

 لندن (جی این آئی ) برطانیہ نے گزشتہ سال یورپی یونین میں شامل کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ افراد کو پناہ فراہم کی اس امر کا اظہار ایک روز قبل جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار میں کیا گیا ڈیلی میل کے مطابق 2011 میں تقریبا 14360امیگرنٹس کو برطانیہ میں پنا دی گئی جب کہ سب سے زیادہ پناہ فراہم کرنے والے دوسرے ملک میں یہ تعداد 13045تھی اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں پناہ کے کامیاب دعوں کی تعداد گزشتہ تین سال سے مسلسل بڑھ رہی ہے جس میں 2008 سے 41 فیصد اضافہ ہوگیا ہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...