گلاسگو میں چاقو حملے میں زخمی ہونیوالا پاکستانی چل بسا
گلاسگو (جی این آئی ) گلاسگو کے نذدیکی قصبے پیزلے سے ایک پاکستان نژاد دکاندار جاوید علی جن کو دو ہفتے قبل دکان میں کام کے دوران چاقو مارکر شدید زخمی کردیاگیاتھا، زخموں کی تاب نہ لاکر وفات پاگئے ہیں، واقعات کے مطابق44 سالہ جاوید علی 15 جون کو گرین روڈ میں اپنی گروسری کی دکانسن شائن گروسرز میں کام میں مصروف تھے کہ کسی نامعلوم غنڈے نے ان پر تیز دھار آلے سے حملہ کردیا، ان کو خطرناک حالت میں ہسپتال پہنچایاگیا، جہاں وہ دو ہفتوں تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے، ڈاکٹروں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود ان کی جان نہ بچائی جاسکی، انہوں نے اپنے پسماندگان میں تین بچے اور ایک بیوہ چھوڑی ہے، پولیس نے اس قتل کی تفتیش کے لئے بھرپور انکوائری شروع کردی ہے، وہ گھر گھر جاکر معلومات حاصل کررہی ہے اور اس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس قتل کے بارے میں کوئی بھی معلومات ہوں تو وہ پولیس کو مطلع کریں، پولیس سی سی ٹی وی کی فوٹیج کا بغور جائزہ لے رہی ہے ،جاوید علی چار سال سے یہ دکان چلا رہے تھے اور اپنے علاقے میں خاصے مقبول تھے ۔