جرمن پارلیمنٹ نے اٹلی اور سپین کےلئے مستقل امدادی منصوبے کی منظوری دیدی

جرمن پارلیمنٹ نے اٹلی اور سپین کےلئے مستقل امدادی منصوبے کی منظوری دیدی

برلن (اے پی پی) جرمنی کی پارلیمنٹ نے واضح اکثریت کے ساتھ یورو زون امدادی پیکج کے تحت اٹلی اور سپین کےلئے مستقل امدادی منصوبے کی منظوری دیدی۔ گزشتہ روز ایوان زیریں میں بل پر رائے شماری سے قبل خطاب کرتے ہوئے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ آج اس مستقل امدادی پیکج کی متفقہ منظوری کے بعد جرمنی کی سیاسی قیادت اس بات کا واضح اشارہ دے گی کہ یورو زون کے مالی مسائل پر قابو پانے میں کامیابی کے قریب ہیں۔ گذشتہ روز پارلیمنٹ کی جانب سے یورو زون کےلئے امدادی پیکج کی منظوری کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں تھا کیونکہ حکومت اور حزب اختلاف کی اہم جمات اس پر متفق تھیں۔ تاہم پارلیمنٹ سے منظوری کے باوجود جرمن چانسلر کو اس پیکج کے حوالے سے اب بھی کچھ قانونی مسائل درپیش ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...