ماں کو سیٹ نہ ملنے پربھارتی پائلٹ کا جہاز اڑانے سے انکار

ماں کو سیٹ نہ ملنے پربھارتی پائلٹ کا جہاز اڑانے سے انکار

نئی دہلی(اے پی پی) بھارت میں والدہ کو سیٹ فراہم نہ کرنے پر ائیرانڈیا کے پائلٹ نے طیارہ اڑانے سے انکار کرتے ہوئے والد کو کاک پٹ میں بیٹھا لیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ پونے ائیرپورٹ پر اس وقت پیش آیا جب پائلٹ نے اپنی ماں کیلئے سیٹ کا مطالبہ کیا جس کے دستیاب نہ ہونے پر پائلٹ نے والدہ کو کاک پٹ میں اپنے ساتھ بٹھا لیااوراحتجاجاجہاز اڑانے سے انکارکردیا۔ پائلٹ کے مسلسل اصرارپرآپریشنل اورکمرشل ڈیپارٹمنٹ نے ائیرپورٹ انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پائلٹ نے خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی ماں کے بغیر طیارہ نہیں اڑائے گا۔ ادھر پائلٹ نے ذرائع ابلاغ کو بتایاکہ اس کی ماں بیمار ہے اور وہ اسے ائیرپورٹ پر اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔ واضح رہے کہ ائیرانڈیا کے پائلٹوں کیلئے اپنے خاندان اور عزیزواقارب کیلئے چند مفت سیٹوں کی اجازت ہوتی ہے لیکن اس کیلئے جہاز میں خالی سیٹوں کا دستیاب ہونا ضروری ہے ۔ڈیوٹی پرموجود منیجر کے مطابق اس جہاز میں 122 سیٹیس موجود تھیں جو کہ سب پہلے ہی بک ہوچکی تھیں پائلٹ کے بلاوجہ اصرار سے پرواز20 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی ۔ ائیرانڈیا کے چیئرمین روہت نندان نے ذرائع ابلاغ کو بتایاکہ جنرل منیجر کو اس واقعہ کی تفتیش کیلئے کہہ دیا گیا ہے اور بغیر کسی تفریق کے قواعدوضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : عالمی منظر


loading...