مونٹریال: چھوٹاطیارہ گرکرتباہ

مونٹریال: چھوٹاطیارہ گرکرتباہ

  مونٹریال (جی این آئی ) کیوبیک کے نواحی علاقے سینٹ میتھیو بیلوئل کے قریب چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے گیا۔ طیارہ رن وے سے اڑان بھرنے کے فوری بعد جا گرا۔کیوبیک کے صوبائی پولیس سارجنٹ رونلڈ مکلنس طیارے نے ایک جھٹکا کھایا اور اس کے فوری بعد سڑک پر آ گرا جس کے نتیجے میں جہاز تباہ ہوگیا۔ طیارے میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں افراد کی جانیں خطرے سے باہر ہیں۔ حادثے کے فوری بعد ہائی وے کو بند کر کے تحقیق کاروں نے شواہد اکٹھے کئے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...