ہچکیاں روکنے میں مددگار لالی پاپ تیار

ہچکیاں روکنے میں مددگار لالی پاپ تیار

 نیویارک(جی این آئی ) خوشخبری ہے کہ ایسا لالی پاپ تیار کر لیا گیا ہے جو ہچکیاں روکنے میں مدد گار ثابت ہو تا ہے . امریکا میں تیرہ سال کی لڑکی نے سیب کے سرکے اور چینی سے ایسا لالی پاپ تیار کیا ہے جسے چوسنے سے ہچکیوں کا دورہ تھم جاتا ہے. کنیٹی کٹ سے تعلق رکھنے والی Mallory Kievman's کا کہنا ہے کہ اسے یہ لالی پاپ بنانے کا خیال دوسال قبل آیا تھا جب اسے بار بار ہچکیوں کے دورے پڑتے تھے. مختلف دوائیں اور چیزیں استعمال کرنے کے بعد بھی فائدہ نہ ہوا جس کے بعد اس نے خود ہی یہ لالی پاپ تیار کر لیا. ہچکیاں روکنے والے اس لالی پاپ کو Hiccupopکا نام دیا گیا ہے اور یہ جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوگا ۔

مزید : عالمی منظر


loading...