لندن‘ اقتصادی بحران سے بعض ہسپتالوں کی سروسز متاثرہوسکتی ہیں

لندن‘ اقتصادی بحران سے بعض ہسپتالوں کی سروسز متاثرہوسکتی ہیں

  



  لندن (جی این آئی )این ایچ ایس کے مریضوں کو اگلے کئی برسوں تک عام آپریشن کیلئے بھی راشن بندی کاشکار رہنا پڑے گا جبکہ ہسپتالوں کی بندش ناگزیر ہے ایک بااثر تھنک ٹینک نے اس خیال کااظہار کیا ہے کنگز فنڈ کے چیف اکنامسٹ نے یہ بھی متنبہ کیا ہے کہ اقتصادی بحران کے سبب بعض ہسپتالوں کی سروسز بری طرح متاثرہوسکتی ہیں، انھوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں این ایچ ایس کے بجٹ میں اضافے کا امکان بہت کم ہے اس مایوس کن صورتحال کے پیش نظر امور مالیات سے تعلق رکھنے والے حکام سے کہاگیا ہے کہ وہ معمر افراد کی تعداد میں اضافے سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہرسال خرچ کئے جانے والے ہرایک پونڈ پر کم از کم 5 پنس کی بچت کریں، مریضوں کو اس صورتحال کا تجربہ ہونا شروع ہوگیا ہے ،مثال کے طور پر 90 فیصد ہسپتالوں نے گھٹنوں کی تبدیلی سمیت مختلف معمولی تصور کئے جانے والے آپریشن کیلئے سخت شرائط پر عمل شروع کردیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...