45پارک لین برطانیہ کامہنگا ترین ہوٹل قرار

45پارک لین برطانیہ کامہنگا ترین ہوٹل قرار

 لندن(جی این آئی )برطانیہ میں مہنگاترین ہوٹل لندن میں واقع 45پارک لین ہے یہ بات لگژری ہوٹلز ڈاٹ کام کے ایک حالیہ سروے میں بتائی گئی ہے سروے میں برطانیہ کے لگژری ہوٹلوں کی درجہ بندی ان کے سٹینڈرڈ ڈبل روم کے اوسط ریٹس کی بنیاد پرکی گئی سروے کے مطابق فہرست میں شامل مہنگے ترین 10ہوٹلوں میں سے 8لندن میں واقع ہیں 45پارک لین میں ایک رات کیلئے سٹینڈرڈ ڈبل روم کاخرچہ کم ازکم 545پونڈ ہے جب کہ دی لینز بر میں ایسے ہی کمرے کا ایک رات کاکم ازکم خرچہ524پونڈ، بلگری ہوٹل اینڈ ریزیڈنس میں 499پونڈ، لی مینویئر اوکس، کواٹ سیسنز ( آکسفورڈ سکاٹ لینڈ میں 415پونڈ ہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...