لندن ‘شادی کے اوقات کار پر قوانین کے خاتمہ کا اعلان

لندن ‘شادی کے اوقات کار پر قوانین کے خاتمہ کا اعلان

  لندن (جی این آئی )شادی کے خواہشمند جوڑے موسم خزاں سے دن رات میں کسی بھی وقت تقریب منعقد کرسکیں گے، اس امر کا اظہار متعلقہ حکام نے گذشتہ روز کیا، دن کی روشنی میں8 بجے صبح سے 6 بجے شام کے دوران شادی کی تقریب نہ سجانے کی دقیانوسی پابندی ختم کردی جائے گی، اس فیصلے کے نتیجے میں دن کی روشنی یا نصف شب کو شادیاں ہوسکیں گی، جنرل رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ اکتوبر سے نافذ ہونے والے نئے قوانین کے تحت لوکل اتھارٹیز یا مذہبی گروپوں کو شادیاں یا سول پارٹنر شپ روایتی اوقات کار کے علاوہ رجسٹر کرنے کی اجازت پر مجبور نہیں کیاجائے گا ۔

مزید : عالمی منظر


loading...