میکسیکومیں صدارتی انتخابات پر ہزاروں طلبا کا احتجاج

میکسیکومیں صدارتی انتخابات پر ہزاروں طلبا کا احتجاج

میکسیکو سٹی(جی این آئی ) میکسیکومیں صدارتی انتخابات کے موقع پر ہزاروں طلبا نے حزب اختلاف کے امیدوارکی ممکنہ کامیابی کے خلاف احتجاج کیا۔ پی آر آئی پارٹی میکسیکو میں اکہتر سال برسراقتدار رہی اور دو ہزار کے انتخابات میں شکست سے دوچار ہوئی۔ حزب اختلاف کی جماعت پرملکی میڈیا کو اپنے امیدوار کیحق میں پروگرامات کرنے کیلئے پیسے دینے کا الزام ہے۔ جس پر ہزاروں طلبا نے ملکی تاریخ میں پہلے بار میڈیا کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرے میں شریک طلبا کا کہنا ہے کہ میڈیاکا رویہ جمہوریت پر حملے کے مترادف ہے۔ دوسری جانب حزب اختلاف کی جماعت کا دعوی ہے کہ وہ انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کریں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...