سوڈان :بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور صدر عمر البشیر کےخلاف عوامی احتجاج جاری ، ہزاروں گرفتار، متعدد

سوڈان :بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور صدر عمر البشیر کےخلاف عوامی احتجاج جاری ...

خرطوم(اے پی اے ) سوڈان میں شہریوں کی بڑی تعداد نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور صدر عمر البشیر کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔ انسانی حقوق اور انجمن ہائے آزادی کے کارکنوں نے بتایا کہ ایسے ہی مظاہروں کو ریاستی مشینری نے طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش کی جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں بزرگ افراد بھی شامل تھے جنہیں منتشر کرنے کی خاطر پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ مظاہروں کے مرکزی مقام سے ایک سوڈانی شہری نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ مظاہروں کے دوران کی جانے والی پکڑ دھکڑ کا شکار بننے والے افراد کو نامعلوم جیلوں میں منقتل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے بعض افراد کو جلد رہا کر دیا تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...