امر یکہ،مشرقی ریاستوں میں طوفان سے تباہی،13افراد ہلاک

امر یکہ،مشرقی ریاستوں میں طوفان سے تباہی،13افراد ہلاک

 واشنگٹن(جی این آئی ) امریکہ کی مشرقی ریاست میں آنیوالے طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی جبکہ لاکھوں لوگ بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے ہیں. امریکی ریاست ورجینیا، ویسٹ ورجینا اور اوہائیو میں طوفا ن نے اب تک 13افرادکی جانیں لے لیں ہیں اور لاکھوں لوگوں کی گھروں کی بجلی معطل ہے جنکی بجالی میں کئی دن لگ سکتے ہیں. 37ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرتے درجہ حرارت نے لوگوں کو پریشانی میں مزید مبتلا کردیا ہے جبکہ ان تمام ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...