بے شمار پراجیکٹس میں اہم کردار ادا کررہی ہوں، علیشاہ
لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ علیشا ہ نے کہا ہے کہ میں نے محنت سے جلد شوبز میں نمایاں مقام حاصل کرلونگی اداکارہ نے کہا کہ میں اس وقت بے شمار پراجیکٹس میں کام کررہی ہوں جن میں این بی پروڈکشنز قابل ذکر ہے میں اس پروڈکشن کے تحت بننے والے کئی پراجیکٹس میں کام کررہی ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ ایک ایسا پلیٹ فارم ملا ہے جہاں مجھے اپنے فن کا مظاہر ہ کرنے کابھرپور موقع مل رہا ہے علیشاہ نے کہا کہ میں ماڈل کے ساتھ ساتھ ٹی وی پر بھی کام کررہی ہوں اور فلموں میں بھی اداکاری کروں گی لیکن اس کےلئے ایک اچھے کردار کی تلاش ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری اپنے پاﺅں پر کھڑی ہوسکتی ہے اگر اس سے وابستہ افراد اس سے مخلص ہوجائیں مجھے یقین ہے کہ جلد ہی پاکستان میںبھی اچھی فلمیں بننا شروع ہوجائیں گی۔