مینجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی کو چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کردیا گیا

مینجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی کو چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کردیا گیا

لاہور( کلچرل رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز اتحاد یونین کے سرپرست اعلی جہانگیر خان،چیئرمین اکمل علی چوہدری، صدر وسیم گل نعیم خان جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری حافظ ناصر جمیل نے مینجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کو چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کردیا جس میں انہوں نے ملازمین کے لئے زیادہ سے زیادہ ریلیف کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ایم ڈی نے ڈیمانڈ کو ڈی اے پی کو مارک کرکے بھجوادیا ہے امید کی جارہی ہے کہ اس پر جلد مذاکرات کا عمل شروع کردیا جائے گا اس حوالے سے مرکز اتحاد یونین کے سرپرست اعلی جہانگیر خان نے اس حوالے سے کہا کہ امید ہے کہ جلد اس کی منظوری دیدی جائے گی جس کا ملازمین کو بہت فائدہ ہوگا ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا نے ہمیشہ ملازمین کی فلاح کے لئے کام کیا ہے اور ان کی کوشش رہی ہے کہ ملازمین ترقی کریں اس موقع پر بھی وہ مایوس نہیں کریں گے اور وہ ملازمین سے بھرپور دوستی کا ثبوت دیں گے جہانگیر خان نے کہا کہ ایم ڈی جس طرح ادارے کی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں اس سے ادارہ تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے یاد رہے ایم ڈی پی ٹی وی نے ہمیشہ ملازمین کی ترقی کے لئے اقدامات کئے ہیں اور اس سے قبل کسی کو یہ اعزاز حاصل نہیں رہا ۔

مزید : کلچر


loading...