پاکستانی فلم انڈسٹری پر اپنوں نے ہی ظلم کیا ‘ ریشم

پاکستانی فلم انڈسٹری پر اپنوں نے ہی ظلم کیا ‘ ریشم

لاہور(آئی این پی) فلم سٹار ریشم نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری پر اپنوں نے ہی ظلم کیا ہے‘ فلموں سے لکھ پتی سے کروڑ پتی بننے والے‘ مشکل وقت میں انڈسٹری پر ایک روپیہ بھی لگانے کو تیار نہیں‘ انڈسٹری ہمارا گھر ہے اور جو گھر کو ٹھیک نہیں کر سکتے وہ خود بھی کسی کام کے نہیں رہتے۔ ایک ملاقات کے دوران اداکارہ ریشم نے کہا کہ میں نے اپنی آنکھوں سے فلم انڈسٹری میں آنیوالے لکھ پتیوں کو کروڑ پتی ہوتے دیکھا ہے لیکن جب آج انڈسٹری پر مشکل وقت ہے تو یہ لوگ انڈسٹری کی بہتری کیلئے سرمایہ لگانے کو تیار نہیں یہی وجہ ہے ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستانی انڈسٹری کمزور سے کمزور تر ہوتی جار ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ نہ صرف فنکار بلکہ سرمایہ کار بھی آگے آئیں اور انڈسٹری کو پاﺅں پر کھڑا کیا جائے۔

مزید : کلچر


loading...