رانی مکھرجی ایک ساتھ 3 آئٹم سانگ کرے گی

رانی مکھرجی ایک ساتھ 3 آئٹم سانگ کرے گی

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی فلمساز انوراگ کشپ کی فلم میں ایک ساتھ 3 آئٹم سانگ کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق رانی انوراگ کشپ کی فلم ”آئیا“ میں تین آئٹم سنگ میں پرفارم کر رہی ہے جبکہ فلم میں کل 6 گانے ہیں۔ فلم میں رانی کے مقابل اداکار پرتھوی راج کام کر رہے ہیں۔ فلم میں رانی میراٹھی لڑکی بنی ہوئی ہے اور میراٹھی لب و لہجہ اختیارکرنے کیلئے رانی نے فلم کی عکسبندی شروع ہونے سے قبل باقاعدہ تربیت حاصل کی۔

مزید : کلچر


loading...