ہاررفلم اسٹوریج ٹوئنٹی فور نے امریکا میں دہشت پھیلانا شروع کردی

ہاررفلم اسٹوریج ٹوئنٹی فور نے امریکا میں دہشت پھیلانا شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (نیٹ نیوز) ہالی ووڈ کی نئی ہارر فلم اسٹوریج 24 نے امریکا میں دہشت پھیلانا شروع کردی ہے۔ اسٹوریج ٹوئنٹی فور نام ہے ہالی ووڈ کی نئی ہارر فلم کا جس کی کہانی لندن میں کریش ہونے والے مال بردار فوجی طیارے سے شروع ہوتی ہے۔اس حادثے کے بعد شہر بھر میں خوف کی فضا چھا جاتی ہے۔ ایسے میں نوجوانوں کا ایک گروپ اسٹوریج ٹوئنٹی فور نامی مقام کا رخ کرتا ہے لیکن ایک کے بعد ایک وہ منظر سے غائب ہونے لگتے ہیں۔ خوف اور دہشت سے بھرپور فلم امریکا میں نمائش کے لئے پیش کردی گئی ہے۔

مزید :

کلچر -